ممبئی(آئی این پی)ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی ان خوش قسمت اداکاراؤں میں ہوتاہیجنہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کی ہے۔ماہرہ اس لحاظ سے بھی بہت لکی ہیں کہ وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں ،جنہیں شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ماہرہ ان دنوں بیحد ناراض ہیں ،ان کی ناراضگی کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ انہیں مزید بولی وڈ فلموں میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جب سے ماہرہ نے شاہ رخ کے ساتھ فلم سائن کی ہے انہیں بولی وڈ سے مزید آفرز آرہی ہیں لیکن فلم ‘رئیس ‘کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار انہیں کوئی بھی فلم سائن کرنے کی اجازت نہیں دے رہے،ان کا کہنا ہے کہ جب تک ‘رئیس’ ریلیز نہیں ہو جاتی ماہرہ کوئی بھی فلم سائن نہیں کر سکتیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا ،لیکن سلمان خان کی ‘سلطان ‘ کی وجہ سے کنگ خان نے اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھادی۔شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم’ رئیس’ اگلے سال 26 جنوری 2017 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ماہر خان کا غصہ عروج پر، بھارت نے ہاتھ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































