بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

’’پہلے بتا رہا ہوں‘‘ عمران خان یہ کام نہ کریں!! سینئر سیاستدان نے خبردار کر دیا

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک پر اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت ہمیں بھی نظر انداز کیا ہے اس لئے وہ اس بار بھی 2014 کی تحریک کی طرح ناکام ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت مخالف تحریک چلانے کے اعلان سے پہلے کسی اپوزیشن جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا اور مجھے یقین ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو بھی نظرانداز کیا ہے۔
اس لئے عمران خان کی 2014 کی تحریک بھی اسی وجہ سے ناکام ہوئی تھی اوراس بار بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اس اقدام سے حکومت کو بھرپور فائدہ اور اپوزیشن اتحاد کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے، پی ٹی آئی اس طرح کے اقدامات سے گریز کرے اور ایسی تحریکیں چلانے سے قبل ضرور سوچے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کا تمام تر سہرا پولیس کو دوں گا، صوبے میں رینجرز کو بھی اختیارات دیئے جائیں تاہم رینجرز کو بھی قانون اور قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔ عوام کو ایسا تاثر نہیں ملنا چاہئے کہ ریاست کے اندر بھی ایک ریاست ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…