جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا سب سے بڑا شہر بڑی تباہی سے بچ گیا خطرناک دہشت گرد گرفتار

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے سچل سے 5 دہشت گردگرفتار کرلیے گئے، دھماکاخیزمواد اور اسلحہ برآمد جبکہ بوٹ بوسن کے قریب سے بھی 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق سچل کے علاقے میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران5مبینہ دہشت گردگرفتارکرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں سے3 کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے2 کلودھماکاخیزمواد اور5 پستول برآمدہوئی ہیں۔ادھرکراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 7 رکنی گروہ سے ہے جو کہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان نے درجنوں ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، مسروقہ لیپ ٹاپ اور دوربین برآمد کرلی گئی ہے۔ برآمد اسلحہ میں ایم 16رائفل، بارابور اور 22بور پستول برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان میں اختیار احمد، عبدالوہاب عرف چھوٹا شامل ہیں۔ادھرکراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو قانونی کاغذات پورے نا ہونے کی بناء4 پر گرفتار کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…