ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا ،اگر حکومت نہ مانی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے 7اگست سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے اور 25جولائی کو نیب کے باہر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک کیلئے تمام صوبوں میں کمیٹیاں بنیں گی، جدوجہد اور محنت کے بغیر کوئی شخص لیڈر نہیں بن سکتا ٗنواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم بننے کے باوجود لیڈر نہیں بن سکے ٗمارشل لاء آتا تو سب سے زیادہ تحریک انصاف متاثر ہوتی ٗ ہمارے ٹی او آرز پر کمیٹی بنادیں، تحریک ختم کردیں گے ٗ کسی کوپارٹی سے اختلاف ہے توپارٹی چھوڑدے یا چیئرمین کاالیکشن لڑلے۔ بدھ کو پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ 20 سال تک جمہوری جدوجہد مارشل لاء کیلئے نہیں کی، مارشل لاء آتا تو سب سے زیادہ تحریک انصاف ہی متاثر ہوتی ، پہلے عوام میں شعور پیدا کر لیں ، پھر دھرنا بھی ہوگا ، انہوں نے پیشکش کی کہ ہمارے ٹی او آرز پر کمیٹی بنادیں، تحریک ختم کردیں گے ۔عمران خان نے تحریک انصان کی لیگل کمیٹی میں نعیم بخاری کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ کسی اورپارٹی میں اتنی آزادی نہیں جتنی تحریک انصاف میں ہے،کسی کوپارٹی سے اختلاف ہے توپارٹی چھوڑدے یا چیئرمین کاالیکشن لڑلے،چیئرمین اور چیئرمین کے امزدکردہ لوگوں کے فیصلوں کوچیلنج نہیں کرنے دوں گا،تحریک کیلئے تمام صوبوں میں کمیٹیاں بنیں گی، جدوجہد اور محنت کے بغیر کوئی شخص لیڈر نہیں بن سکتا،کسی بھی لیڈر کی بنیاد صداقت اور امانت پر رکھی جاتی ہے، پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں فوج آئی عوام سڑکوں پر نکل آئے ٗ مارشل لاء سے متعلق بیان کوغلط طریقے سے پیش کیا گیا ٗپاکستان میں کسی لیڈرنے20سال تک جدوجہدنہیں کی ٗکیا میں نے20سال سے مارشل لاء کیلئے جدوجہدکی،اگرمارشل لاآتاہے توسب سے زیادہ تحریک انصاف متاثرہوگی۔عمران خان نے کہاکہ کئی معاملات پراپوزیشن کیساتھ متفق ہیں،ہم حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہدکررہے ہیں ٗ پاکستان میں فوج آئی تو مٹھائیوں کی دکانیں خالی ہو گئیں، نیب کوپانامالیکس کے بعدوزیراعظم کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی،نیب بتائے اس نے وزیراعظم کیخلاف انکوائری کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ملک گیرتحریک کے لیے فنڈزجمع کرنے شروع کردئیے ہیں انہوں نے کہاکہ نیب کو پاناما لیکس کے بعد شریف خاندان کیخلاف ایکشن لینا چاہیے تھا انہوں نے اعلان کیا کہ 25 جولائی کو نیب آفس کے سانے مظاہرہ کیا جائیگا ٗتحریک انصاف کے30لاکھ ممبران ہیں ٗہرممبرسے سوروپے لیں گے،پہلے عوام میں شعورپیداکریں گے،بعدمیں دھرنابھی ہوگا،ملک میں جمہوریت تب آئیگی جب لیڈرعوام کوجوابدہ ہوگا،واضح ہوگیا کہ حکومت احتساب نہیں چاہتی۔ عمران خان نے کہاکہ ملک میں جاری کرپشن اور پاناما لیکس کے معاملے کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں ٗ کرپشن کیخلاف تحریک کا آغاز 7 اگست سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعظم نوازشریف کا احتساب نہیں ہو گا تو پھر کسی کا بھی احتساب نہیں ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…