بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی اب بغیر ویزے کے 33ممالک میں جا سکتے ہیں، وہ کون کون سے ممالک ہیں ؟ وفاقی وزیر قانون کا زبردست انکشاف

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامدنے ایوان بالا کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ بھارت نے کنٹرول لائن کے ساتھ 460 کلومیٹر کانٹے دار تار لگائی ہے جو کہ ایل او سی سے 500 میٹر کے فاصلے پر ہے آپریشن ضرب عضب کے بعد علاقوں کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران فاٹا میں دہشت گردوں کی جانب سے 555 تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا جبکہ 491 جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں اے ڈی بی اور دیگر امدادی اداروں کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز سے ان اداروں کی تعمیر بحالی کا کام جاری ہے پاکستانی سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں جبکہ چھ ممالک کے شہری پاکستان میں بغیرویزے کے داخل ہوسکتے ہیں بدھ کو وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وبھارت نے ایل او سی کے ساتھ 460 کلومیٹر پرکانٹے دار تار لگائی ہے جو کہ ایل او سی سے پانچ سو میٹر کے فاصلہ پر ہے سینیٹر اعظم سواتی نے استفسار کیا کہ پاکستانی سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کن ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں اس پر وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا کہ پاکستانی سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکے ہیں ان میں ترکی‘ ناروے‘ سری لنکا‘ ایران‘ انڈونیشیاء ‘ آسٹریا‘ ڈنمارک چین ‘ ہانگ کانگ سمیت 24 دیگر ممالک شامل ہیں ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…