ملتان(آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو شیخو جنتری والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئے روز پیشگوئی کرتا ہے کہ حکومت 100 دن میں ختم ہونے والی ہے، وزیراعظم کا استعفیٰ عمران خان کی مٹھی میں ہے جو کھل گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کر دینے چاہئیں اور اپنا سفیر فوری واپس بلالینا چاہیے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے اپنا سفیر فوری واپس بلا لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استعفیٰ عمران خان کی مٹھی میں ہے اور اگر وہ اپنی مٹھی کھول دیں تو وزیراعظم مستعفی ہو جائیں۔ سیاسی جماعتیں اسمبلی سے استعفیٰ دیں تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بحران نہیں، عمران خان پیدا کر رہے ہیں، ان کا اپنی پارٹی پر کوئی کنٹرول نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کوئی آ کر انہیں تخت پر بٹھائیں ، انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ انہیں کوئی تخت پر بٹھانے نہیں آئے گا۔ شیخو جنتری والا آئے دن پیشگوئی کرتا ہے کہ حکومت 100 دن میں ختم ہو نے والی ہیں۔