جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

’’ نا ئن زیر و میں دہشتگر و ں کوپنا ہ‘‘ ایم کیو ایم بڑی مشکل میں پھنس گئی ناقابل ضما نت وارنٹ گر فتاری جا ری

datetime 20  جولائی  2016 |

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز 90 پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کی سماعت ہوئی مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔ ایم کیو ایم کے مرکز 90 پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں رہنماء عامر خان اور ملزم منہاج قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت نے مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے وقت طلب کیا۔عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر تینوں ملزمان نعیم اللہ، شہزاد ملا اور عمران نیاز کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کو دو سال قبل رینجر ز نے چھاپے کے دوران 90 سے گرفتار کیا تھا، عامر خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 90 کے اطراف میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کو پناہ دی رکھی تھی اور انہیں تحفظ فراہم کرتے تھے۔دوسری جانب نائن زیرو کے سیکورٹی انچارج منہاج قاضی نے بھی مبینہ طور پر نشاندہی کی ہے کہ مرکز کے اطراف کی گلیوں کی میں دہشت گرد رہائش پذیر تھے، اس کے علاوہ انہوں نے مبینہ طور پر سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ یاد رہے شاہد حامد قتل کیس میں صولت مرزا نامی شخص کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے، مقتول کی اہلیہ اور بیٹے نے صولت مرزا نامی مجرم کو کمرہ عدالت شناخت کیا تھا بعد ازاں کیس میں پیشرفت ہونے کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے منہاج قاضی کو بھی شناخت کر کے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’’ملزم منہاج قاضی گاڑی کے پاس موجود تھا تاہم ہم اْس کی شکل نہیں دیکھ سکے مگر قد کاٹ کے حساب سے یہی شخص معلوم ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…