ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مجھے اغوا کرکے کئی اہم پوسٹ مارٹم رپورٹس ضائع کرادی گئیں

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد کا کہنا ہے کہ انہیں سادہ لباس اہلکار اغوا کرکے لے گئے جہاں میرے کمپیوٹر میں موجود کئی اہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ڈیٹا ضائع کرادیا گیا۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار انہیں گھر سے اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے اور اسلحہ کے زور پر ذاتی لیپ ٹاپ میں موجود کئی اہم پوسٹ مارٹم رپوٹس کی فائلز ڈیلیٹ کرادیں جن میں کراچی پولیس مقابلوں میں مبینہ ہلاکتوں کی کئی اہم پوسٹ مارٹم رپورٹس بھی شامل ہیں جب کہ اس دوران انہیں تھرڈ ڈگری ٹارچر بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکار تکنیکی مسائل سے بخوبی واقف تھے اس لئے انہوں نے فرانزک تحقیق سے بچنے کے لئے مجھ سے ہی موبائل فون سمیت لیپ ٹاپ ڈیٹا ضائع کرایا جب کہ اس سے قبل پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپوٹس تبدیل کرنے کے لئے کئی بار دباؤ بھی ڈالا گیا۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے ایم ایل او تشدد کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جب کہ کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ایم ایل اوپر تشدد کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے سربراہ ڈی آئی جی عبدالخالق شیخ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…