لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ 137سالوں میں رواں سال جون گرم ترین جون قرار دیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جون کا درجہ حرارت اوسط 1.05ڈگری سینٹی گریڈ سے اعشاریہ 9ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا ۔ دنیا میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث 1970ء کے مقابلے آرکٹک سمندر کی برف میں 40فیصد کمی آچکی ہے ۔ اس کے علاوہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے عالمی سطح پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات لینے کے ساتھ کاشتکار وں کی آگاہی بڑھانے کے بھی پروگرام شروع کر نے کی ضرورت ہے۔