اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اہم سیاسی رہنماء نے سنگین الزامات عائد کر دیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان وسیم اختر نے کہا کہ ہماری ضمانت کو مسترد کیا گیا ہے جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم جعلی ہے۔ غیر قانونی کام کرتے ہوئے عدالت کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہائیکورٹ جانے کی مہلت بھی نہیں دی جا رہی ۔ اس ملک میں جج بھی بندوق کی نوک پر فیصلے کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کی جانب سے جب وسیم اختر سے سوال کیا گیا کہ آپ کے ساتھ ساتھ کس کو گرفتار کیا گیا؟ تو وسیم اختر نے کہا کہ میں رؤف صدیقی کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا۔ وسیم اختر نے الزام عائد کیا کہ ہمیں سویلین کپڑوں میں ملبوس عدالت میں موجود لوگوں کے اشاروں پر گرفتار کیا گیا۔ ہماری گرفتاریاں مکمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔
’’اہم گرفتاریاں‘‘ ’’جج بندوق کی نوک پر۔۔۔‘‘ اہم سیاسی رہنماء نے سنگین الزامات عائد کر دیئے
20
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں