اسلام آباد(نیوزڈیسک)حمزہ علی عباسی فیس بک کے عتاب کا نشانہ بن گئے،تفصیلات کے مطابق برہان وانی کو خراج تحسین فیس بک کو نہ بھایا اور معروف پاکستانی فنکار حمزہ علی عباسی کی برہان وانی کے بارے میں پوسٹ جس میں انہوں نے اپنے خیالات کااظہار کچھ یوں کیاتھا کہ برہان وانی۔ جو کہ آئی ایس آئی کاایجنٹ نہیں تھا جو ایک ملا نہیں تھاجس کو پاکستان نے نہیں بنایاتھا برہان وانی جس نے اپنے بھائی کے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں قتل کے بعد کشمیر میں آزادی کی لڑائی لڑنا شروع کی ۔۔۔۔! حمزہ علی عباسی کی فیس بک پر برہان وانی کے بارے میں کی جانیوالی یہ پوسٹ فیس بک کو نہ پسند آئی اور انہیں بالاخر فیس بک کے سخت ایکشن کاسامناکرنا پڑ ہی گیا،یہ انکشاف حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹ میں کیا انہوں نے فیس بک پر طنز کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں کہا کہ ”شاباش فیس بک ۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو کو 10 دن ہوگئے، 60 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اور ہم اس کے بارے میں بات بھی نہیں کرسکتے”۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حمزہ علی عباسی کی پوسٹ کو فیس بک ہٹا چکا ہے جو کہ چارلی ہیبڈو حملے سے متعلق تھی ،معروف سینئر کالم نگار ارشاد محمود نے فیس بک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فیس بک والے بھی پاپندیاں لگانے لگے،یہ جان کر حیرت ہوئی کہ فیس بک پرکشمیر پر لکھی گئی تحریریں اور
تصویریں غائب کی جارہی ہیں۔انگریزی روزنامہ کشمیر مائنیٹر نے سید علی گیلانی کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی پوسٹ لگائی تو اسے فوری طور پر اتاردیا گیا۔کشمیر میں جاری حالیہ تشدد کی لہر کے خلاف دنیا بھر میں لوگ آواز بلند کررہے ہیں۔فطری طور پرسری نگر اور انگلینڈ میں آباد کشمیری سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ تو ہی ہے لیکن دنیا بھر میں لوگ اسے سیاسی مقاصد کی ترویج کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ خاص طورپرعرب بہار کے دوران سوشل میڈیا کی طاقت سے نوجوانوں نے صدرحسنی مبارک جیسے آمر کو چلتاکیا۔ کشمیریوں نے بھی گزشتہ کئی برسوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آواز کو دنیا تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اب یہ اطلاعات اور شکایات عام ہیں کہ کشمیر پر انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی بات کرنے والوں کی پوسٹیں/تحریریں یا تصاویر غائب کردی جاتی ہیں۔افسوس! مغرب جو اظہار رائے کی آزادی کا علمبردارہے‘جب اس کے یا اس کے اداروں کے مفادات پر ذرا سی زک پڑتی ہے تو وہ بھی عام لوگوں کی آواز دبانے کے لیے ”دیسی اور حکیمی نسخے“ استعمال کرنا شروع ہوجاتاہے

فیس بک مقبوضہ کشمیر کی پوسٹس کے ساتھ کیا کررہاہے؟ حمزہ علی عباسی فیس بک کے عتاب کا نشانہ بن گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
میرا بیٹا منت مرادوں کے بعد پیدا ہوا، ظالم نے میری دنیا اجاڑ دی، 6 سالہ ولی کے والد کی دہائی



















































