کشمور(این این آئی) کشمورتھانہ اورہائی اسکول کیساتھ ایک مکان پر پنجاب پولیس ماچکوتھانہ کی ڈی ایس پی ناصرکی قیادت میں ضلعی پولیس کے عملداروں کومطلع کیئے بغیرایک گھنٹہ تک فائرنگ چھوٹوگینگ سے تعلق رکھنے والے 07افراد قتل کردیئے تھانیدار،اورڈی ایس پی سمیت متعلقہ عملہ واقعہ سے لاعلم ایس پی کندھ کوٹ کامؤقف معلوم نہ ہوسکاایس پی کے ترجمان نے بھی واقعہ سے لاعلم رہے کشمور میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے نزدیک مکان جسکامالک مکان جمیل پٹھان پتایاجاتا ہے جسے کوڑل شاہ پراپرٹی ڈیلرکی سفارش پر مقتولین کو دیاگیا تھا پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے کاروائی کی فائرنگ کے نتیجے میں مکان میں رہائش پذیر05افراد جاں بحق، پولیس نعشیں اور بچوں وخواتین کو اپنے ساتھ اٹھاکرلے گئی متعلقہ تھانہ اورضلعی پولیس واقعے سے لاعلم تفصیل کیمطابق کشمور میں گورنمنٹ ہائی اسکول تھانہ اورپرانی نیشنل بینک کے قریب ایک مکان پراچانک چھاپہ مارا ضلع رحیم یارخان کے مختلف تھانوں کی پولیس نے ضلع کشمورکندھ کوٹ سندھ پولیس کے اعلیٰ عملداروں اورمتعلقہ تھانہ میں کاروائی کی اطلاع دیئے بغیرچڑھ دوڑی چاچڑاورانڈھر برادری کے نہتے افراد کو خواتین اوربچوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاکاروائی صبح03سے04بجے عمل میں لائی گئی پانچ بجے کے بعد سندھ کابارڈرکراس کیاگیا اورچوک ماہی میں پولیس نے چاچڑبرادری کے دوافراد کوبھی قتل کردیافائرنگ پر کشمورتھانہ کے عملداران کے بارے عینی گواہوں نے بتایاکے پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی تو پنجاپ پولیس کے عملداروں تھانیدارسمیت اہلکاروں کو زدوکوب کرکے بھگادیااس سے قبل پنجاپ پولیس کے عملداروں نے علائقہ کے چوکیداروں کوپکڑکربٹھادیا تھا چاچڑبرادری کے گرفتاردوافرارد مبشرچاچڑاوربشیرچاچڑجسے پولیس اپنے ہمراہ لائی تھی جنکی نشاندہی پر مبینہ طورپر انڈھڑبرادری کے 05افراد کوخواتین اوربچوں کے سامنے مکان میں ہی قتل کیاگیا نشاندہی کیلئے لائے گئے چاچڑبرادری کے دونوں ہی افراد کو بھون ڈالاگیاپنجاب پولیس لاشیں اور اہل خانہ کو اپنے ہمراہ لے گئی جن میں چارخواتین اور پانچ بچے بتائے جاتے ہیں دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ماہ رمضان میں آکر یہاں پر رہائش پذیر ہوئے تھے اور کوئی بھی ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتادوسری جانب متعلقہ تھانے کے تھانیدار عبدالغفار لاشاری ہیڈمحررہدایت اللہ کھوسہ کاروائی کے بارے میں لاعلم تھے ڈی ایس پی کوکوکاروائی کے حوالے سے معلوم کرنے کا بتایاڈی ایس پی گل حسن جتوئی نے بتایاکے ہمیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے ایس پی کندھ کوٹ فداحسین جانوری سے موبائل فون اٹینڈنہ کرسکے اورانکالاڑکانہ اجلاس میں پتہ بتایاگیا انکے پی آراوواجد نے بتایاکے ہمیں اس کاروائی کے بارے میں کوئی بھی معلومات نہیں ہیں متعلقہ تھانہ میں آخری اطلاع تک نہ کوئی داخلہ رکھی گئی تھی اور نہ ہی بہیمانہ کاروائی پرمقدمہ درج ہوسکاپنجاپ پولیس کادعویٰ ہے کے مبینہ طور پر قتل کیئے گئے خطرناک ڈکیٹ تھے جنکاتعلق چھوٹوگینگ سے تھاپنجاپ پولیس نے مقابلے کے بعد تمام افراد کو چوک ماہی پنجاپ کے علائقہ میں ہلاکت کی بتایاہے۔