جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

چین کاقائد اعظم محمد علی جناح سے محبت و عقیدت کا اظہار،گرانقدر تحفہ دینے کا اعلان

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی جمہوریہ چین بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے لئے تقریباً 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ اڑھائی ٹن وزنی نیا فانوس تحفے میں دے گا۔ منگل کو دونوں ممالک کے درمیان عمل درآمد کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی جبکہ چین کی طرف سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر سن وئی تونگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے اس موقع پر چین کے صدر، وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی منفرد اور بے مثال دوستی کی طرح دونوں ممالک کا بانی پاکستان کے لئے محبت اور عقیدت کا جذبہ بھی یکساں ہے جس کا اعادہ انہوں نے بابائے قوم کے مزار کے لئے انتہائی بیش قیمت اور دیدہ زیب فانوس کے تحفے کی صورت میں کیا ہے۔ اس سے قبل بھی مزار قائد کی شان دوبالا کرنے والا فانوس ہمارے چینی بھائیوں کی محبت اور عقیدت کا اظہار تھا جو 1971ء میں فراہم کیا گیا تھا۔ فانوس ضرور بدلا ہے لیکن چینی بھائیوں کی پاکستان اور بانی پاکستان کے لئے محبت اور عقیدت کا جذبہ ماہ و سال گزرنے کے باوجود تازہ ہے۔ یہ تحفہ دراصل محبت اور عقیدت کے چراغ کی مانند ہے جس سے پھوٹنے والی شعاعیں پاک چین دوستی کی تابندگی کا پیغام دیتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی اپنے اسلاف کی قدر و منزلت، ان کی تعلیمات کی پیروی اور جہد مسلسل کی مرہون منت ہوا کرتی ہے۔ اپنے اسلاف کے فرمودات کی پیروی، ان کی نشانیوں اور علامات کی حفاظت اور نگہبانی ہر باوقار قوم کا شیوہ اور طرہ امتیاز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی اعزاز و فخر کا مقام ہے کہ بابائے قوم کے مزار کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کی ذمہ داری ہمارے حصے میں آئی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ بلاشبہ دونوں ممالک کی باہمی دوستی میں ایک اور سنگ میل ہے۔ دوستی ،قربت اور باہمی اعتماد کی یہ نشانی خطے اور دنیا میں امن و ترقی کی روشنی پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی وزارت اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک عمل کی نئی راہیں بھی تلاش کی جائیں گی اور علمی، ادبی، ثقافتی حوالے سے دونوں ممالک میں مزید قربت آئے گی۔ اس موقع پر چینی سفیر سن وئی تونگ نے خطاب کرتے ہوئے پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور پروان چڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر نصب کیے جانے والافانوس آنے والی نسلوں کو پاک چین دوستی کی یاد دلاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فانوس رواں سال کے آخر تک نصب کر دیا جائے گا۔ دستخطوں کی تقریب میں وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن محسن ایس حقانی کے علاوہ ڈویژن اور چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…