اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے تمام حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ٗ پاکستانیوں کیلئے حج 2016ء گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ پرآسائش ہوگا ٗ پاکستانی حاجیوں کے لئے جدید ترین ٹریکنگ سسٹم اور ایمرجنسی مینجمنٹ نظام قائم کر دیا گیا ہے ٗپہلے 15 دن حج پروازیں مدینہ منورہ روانہ ہوں گی ٗ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا تو حج کوٹہ پر ضرور نظرثانی کی جائے گی ٗ مختلف کمیٹیوں میں موجود مذہبی شخصیات کی تربیت پر توجہ دی جائیگی ٗ مفتی عبدالقوی کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل ہے۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے 50 فیصد حاجی براہ راست مدینہ منورہ جائیں گے اور تمام حاجیوں کو مرکزیہ میں رہائش فراہم کی جائیگی ٗ انہوں نے کہا کہ پہلی حج پرواز 4 جولائی کو جائے گی۔ حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پروازیں حصہ لیں گی۔ تمام حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عازمین کی تربیت کے لئے مختلف نوعیت کے پروگرام جاری ہیں تاکہ تربیت حاصل کر کے یہاں سے جائیں گے تو انہیں بڑی آسانی ہوگی۔ حج تربیتی پروگرام تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر جاری ہیں۔ ماسٹر ٹرینرز مکہ مکرمہ میں بھی تربیت کا عمل جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حج انتظامات ہماری سرکاری، اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔ اﷲ تعالیٰ اس نیک کام میں ہمارے لئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے۔ رواں سال ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر سہولیات کے لحاظ سے ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر حج ہوگا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا تو حج کوٹہ پر ضرور نظرثانی کی جائے گی۔ پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کوٹہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 742 کمپنیوں میں سے ہر ایک کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں پارلیمنٹ، مسابقتی کمیشن سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے کوشش کی کہ ملک میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید ہو، تمام علمائے کرام نے اس سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2012ء میں سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں مانگی گئیں تو پہلے دن صرف پانچ ہزار درخواستیں آئیں۔ 2013ء میں ایک ہزار درخواستیں کم تھیں جب سے مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا اور مجھے وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری سونپی گئی۔ 2014ء میں سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں پہلے دن ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد، 2015ء میں ایک لاکھ 70 ہزار اور 2016ء میں 2 لاکھ 80 ہزار حج درخواستیں آئیں۔ ہم نے پہلے آیئے، پہلے پایئے کا سلسلہ ختم کر کے قرعہ اندازی کی۔ ہم نے حج پیکیج نہ صرف کم کیا بلکہ اس میں تین وقت کا کھانا بھی دیا جائے گا۔ حج پیکیج 2 لاکھ 61 ہزار اور 2 لاکھ 71 ہزار روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں نماز اور اذان پر تمام علمائے کرام کا اتفاق ہوا ہے۔ اس پر اسلام آباد میں 100 فیصد عمل درآمد نہیں ہوا۔ عمل درآمد کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے تین روزہ عالمی کانفرنس منعقد ہوگی۔ ہم نے علماء و مشائخ کونسل تشکیل دی ہے جس سے مسالک کے درمیان ہم آہنگی آئے گی۔ اس کو ادارے کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی اغلاط سے پاک اشاعت اور شہید اوراق کو سنبھالنے کا انتظام کرنے کے لئے بھی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ قرآن پاک کے اوراق کی ری سائیکلنگ کے لئے پلانٹ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی سکولوں میں لازمی تعلیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کی کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔ وزارت تعلیم نے آگے کام کرنا ہے۔ اس پر کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ پہلی جماعت سے چھٹی جماعت تک ناظرہ قرآن پاک اور چھٹی سے بارہویں جماعت تک باترجمہ قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے حوالے سے وزارت تعلیم کی صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ معاشرے کی بہتری کے لئے ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ایسے پروگرام نہیں ہونے چاہئیں جن سے مذہبی دل آزاری ہو۔ اخبارات کو ردی کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی کے لئے قانونی مسودہ تیار کیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف کمیٹیوں میں موجود مذہبی شخصیات کی تربیت پر توجہ دی جائے گی۔ مفتی عبدالقوی کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے اعلان کردہ کرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں کو زر تلافی نہیں ملا۔ ہم نے شہداء کے ورثاء میں سے ایک ایک فرد کو عمرہ کرایا اور کمپنسیشن کی ادائیگی بھی جاری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حج کے موقع پر ٹریکنگ سسٹم اور ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی حاجیوں پر پابندی سعودی عرب اور ایران کا اپنا معاملہ ہے۔ ہم نے ایرانی حاجیوں کا کوٹہ لینے کے حوالے سے سعودی عرب سے کوئی بات نہیں کی۔ ہم نے اب تک مکہ مکرمہ میں 139 عمارتیں حاصل کی ہیں۔
حکومت نے عازمین حج کو خوشخبری سنادی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب حکومت نے اسکولز کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا
-
15 اگست کی بھی تعطیل کا اعلان
-
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران ...
-
معرکۂ حق ؛دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے ...
-
5کروڑ جیت کر دیوالیہ ہونے والا کے بی سی کا فاتح اب کس حال میں ...
-
والد کی رحلت کے باوجود عاطف اسلم نے کنسرٹ میں حاضرین کوششدر کر دیا
-
امریکہ کے بعد چین سے بھی بھارت کیلئے بری خبر
-
عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، وہ ولی اللہ ہیں، مجھے کہتے تھے کہ ...
-
عید میلاد النبی ؐ کس تاریخ کو ہو گی؟
-
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، نام لیے بغیر وطن عزیز ...
-
وزیراعظم کی “نشان پاکستان” لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
-
کینسر جیسے موذی مرض سے بچنے کیلئے اس عادت کو آج ہی اپنا لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب حکومت نے اسکولز کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا
-
15 اگست کی بھی تعطیل کا اعلان
-
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متع...
-
معرکۂ حق ؛دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں، ستارہ جرأت سے...
-
5کروڑ جیت کر دیوالیہ ہونے والا کے بی سی کا فاتح اب کس حال میں ہے؟
-
والد کی رحلت کے باوجود عاطف اسلم نے کنسرٹ میں حاضرین کوششدر کر دیا
-
امریکہ کے بعد چین سے بھی بھارت کیلئے بری خبر
-
عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، وہ ولی اللہ ہیں، مجھے کہتے تھے کہ وردی وضو کرکے پہنا کرو: میجر نوید
-
عید میلاد النبی ؐ کس تاریخ کو ہو گی؟
-
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی
-
وزیراعظم کی “نشان پاکستان” لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
-
کینسر جیسے موذی مرض سے بچنے کیلئے اس عادت کو آج ہی اپنا لیں
-
ایک شخص کے پچاس بیٹے ووٹر؛ ووٹرز لسٹ وائرل ہو گئی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری