کراچی (نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ انیس قائم خانی کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا جس پر انہوں نے کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ پرامن رہیں اور پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی کی ضمانت کو آج جج نے مستردکر دیا مگر کارکن، ہمدرد ، ان کے رشتہ دار سب جانتے ہیں کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ اس پر کوئی ردعمل نہیں دینا اور اس مسئلے کوتحمل سے حل کرنا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کو لاشیں چاہئیں۔