کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو سہولیات فراہمی کیس میں عبدالقادر پٹیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کو سہولیات فراہمی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر ،رؤف صدیقی اور پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی کو حراست میں لے لیا گیا تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔عدالت نے عبدالقادر پٹیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔