اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک چھتیس سالہ نوجوان عالم دین ارشد بدرالدین کو ان کی اہلیہ نے مشکل صورت حال سے دوچار کردیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ڈاڑھی منڈھوا دیں اور بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کی طرح بے ریش اور چاق چوبند نظر آئیں،ورنہ وہ خودکشی کر لے گی۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیش امام صاحب نے بتایا کہ ان کی اہلیہ محترمہ اسمارٹ فون استعمال کرتی ہیں اور ان کی مرضی کے برعکس غیر مردوں سے ہر وقت چیٹ کرتی رہتی ہیں۔ارشد بدرالدین نے اپنی سرچڑھی بیوی کی اس منھ زوری پر ایک طرح سے بے بسی کا اظہار کیا ہے اور حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بیوی کے لیے کونسلنگ کا بندوبست کریں کیونکہ انھیں یہ خدشہ لاحق ہے کہ اگر بیوی نے اپنا گلا کاٹ لیا یا کچھ کر لیا تو اس کا الزام ان ہی پر آئے گا۔ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کی بیوی ایسا کیوں چاہتی ہے کہ وہ اپنی ریش کو صاف کرادیں۔اس کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ وہ چاہتی ہے میں اسامہ بن لادن کم اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان زیادہ نظر آؤں۔
’’اسامہ نہیں۔۔سلمان خان نظر آئیں‘‘ بیوی کی پیش امام خاوند کو خود کشی کی دھمکی!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی



















































