بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

وطنِ عزیز کو بڑی خوشخبری مل گئی، اہم اسلامی ملک نے زبردست اعلان کر دیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پاکستان سے سمندری اور زمینی راستوں سمیت ہرشعبے میں تعاون کا خواہاں ہے، دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت کو ایک ارب ڈالر سے بڑھاکر 5ارب ڈالر تک پہنچائیں گے ،ان خیالات کا اظہار منگل کو ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے ایوان صنعت وتجارت وفد کے سربراہ نادر میر شکاری نے چیمبر آف کامرس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایرانی وفد میں خاتون وکلکٹر کسٹم زاہدان محترمہ مامون نورد ،صدر ایوان صنعت وتجارت روح اللہ شریفی ،ریلوے کے سربراہ آرجون ،آمان اللہ شینوازی، محمد علی نشاطی اور اعلیٰ دیگر جبکہ چیمبر آف کامرس بلوچستان کے صدر جمال ترکئی ،غلام فاروق،اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم کوئٹہ ،ڈاکٹر فرید سمیت دیگرشامل ہیں،ایرانی وفد کے سربراہ نادر میر شکاری نے کہا کہ میں اپنے وفد کی جانب سے چیمبر آف کامرس بلوچستان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیں یہاں آنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں یہ ہمارا دوسرا دورہ ہے۔ ان دوروں کا مقصد بلوچستان اورایران کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ہے دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لئے تاجر برادری پل کا کردار ادا کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران قونصل جنرل کا رابطہ قائم ہے، کوئٹہ کے تاجروں نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے ہم انہیں دیکھیں گے اور حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہ ہم ہر شعبے میں تعاون کے لیے تیار ہیں ، اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس بلوچستان کے صدر جمال ترکئی نے کہا کہ ہمسایہ برادر ملک ایران کے وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس قسم کے دوروں کا سلسلہ جاری ر ہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم صنعت وتجارت ودیگر شعبوں میں دونوں ممالک میں یکساں ترقی کے خواہش مند ہے یہ اچھا موقع ہے کہ اہم اپنے خیالات اور تاجروں کے مسائل کے حوالے سے آپ کو آگاہ کریں ہماری دوطرفہ تجارت مملکت ایران اور پاکستان میں بذریعہ روڈ ریل ازتفتان میر جاوہ تقریباً27برسوں سے ہورہی ہے جسکا معاہدہ 1987میں عمل میں آیا تھا جبکہ ہمارے تجارتی تعلقات صدیوں پرانے ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل میں کمی ہونے کی بجائے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اور انہی مسائل کی وجہ سے تجارت میں پیچید گیاں پیش آرہی ہے جس کی وجہ سے تجارت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہورہا ان مسائل کو حل کرنے ضرورت ہے تاکہ دونوں برادر ملکوں کے مابین تجارت مزید فروغ پائے کوئٹہ چیمبرآٖ کامرس گزشتہ 43برسوں سے بلوچستان کے تاجروں کی خدمت کررہا ہے اس وقت ایران سے ایک ارب ڈالر تک امپورٹ ایکسپورٹ ہورہی ہیں جو اس چیمبر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…