اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قدرتی آفات کے انتظام کے اداروں کی جانب سے رواں مون سون سیزن میں شدید بارشوں کے پیش نظر لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری احتیاطی اقدامات اختیار کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ قدرتی آفات کے انتظام کے اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تیز آندھی میں بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز اور درختوں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے، اس دوران سیوریج سسٹم اور برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکا جائے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بوسیدہ اور کچے مکانات اور زیرتعمیر عمارتوں میں رہائش اختیار نہ کی جائے جبکہ چھتوں کی صفائی، مرمت اور نکاسی آب کا موثر انتظام کیا جائے۔ نشیبی علاقوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قیمتی سامان کو بلند اور محفوظ مقامات پر منتقل کر دیں۔ علاوہ ازیں وبائی امراض سے بچنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں،جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں اور چارہ خشک مقام پر محفوظ کیا جائے، اسی طرح لوگوں کو رواں سیزن کے دوران دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے پیش نظر نہانے اور تیراکی کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بارش میں بھیگے ہوئے برقی آلات اور زمین پر گری ہوئی تاروں کو چھونے سے گریز کیا جائے۔
مون سون۔۔۔یہ کام کیا جائے ورنہ۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں