لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک ) حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2016 کے نئے پے سکیل یکم جولائی سے نافذ کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کنوینس چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے کنوینس چارجز گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو دفتر سے دیر سے جانے پر دئیے جاتے ہیں جو پہلے 120 روپے فی دن تھے اس کو بڑھا کر 150 روپے فی دن کر دیا گیا ہے۔ جبکہ چھٹی کے روز دفتر بلانے پر کنوینس چارجز فی دن 190 روپے دئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ معذور افراد کے لئے 1 ہزار روپے ماہانہ کنوینس چارجز دئیے جائیں گے۔ کلاس فور کے انٹگریڈیٹ الاؤنس کو 300 روپے سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کلاس فور کے واشنگ الاؤنس کو 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے، ڈریس الاؤنس کو 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح پہاڑی علاقوں پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کے ہل الاؤنس کو بھی بڑھایا گیاہے گریڈ 1 سے 15 تک ہل الاؤنس جو 500 روپے دیا جاتا تھا اس کو 1 ہزار کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 16 کے ہل الاؤنس کو 750 سے بڑھا کر 1500 کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک ہل الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار کر دیا گیا ہے۔
سر کاری ملازمین کیلئے بڑی خو شخبری ۔۔۔ حکو مت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ















































