جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

99میں فوج کے آنے پر مٹھائی کس نے تقسیم کی؟سعد رفیق کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 18  جولائی  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے کبھی آمریت کا استقبال نہیں کیا ، عمران خان کا قوم پر مارشل لاء4 کی حمایت کا الزام شرمناک ہے ،4مارشل لاء نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، 99میں اقتدار پر قبضہ کرنے والوں نے خود ہی مٹھائی تقسیم کرنے کا ڈرامہ رچایاتھا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مارشل لاء کے حق میں ان کے بیانات آئین سے متصادم ہیں ، چار مارشل لا ؤں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے کبھی فوجی آمریتوں کا استقبال نہیں کیا۔ عمران خان کا قوم پر مارشل لاء کی حمایت کرنے کا الزام شرمناک ہے۔ 12اکتوبر 1999کو اقتدار پر قبضہ کرنے والوں ہی نے دو تین جگہ مٹھائی تقسیم کرانے کا ناکام ڈرامہ رچایا۔ وزیرریلوے نے کہا کہ مارشل لا?ں کے خاتمہ کے لئے سیاسی جماعتوں اور عوام نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ مارشل لاء کے حق میں عمران کے بیانات بدنیتی پر مبنی اور ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائی وہ تاریخ سے بابلد ہیں یا انہیں جمہوریت راس نہیں آتی۔ جمہوریت کا تسلسل ہی شفافیت ، میرٹ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…