کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں رینجر کے قیام میں توسیع کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کی مدت انیس جولائی (آج منگل )کو پور ی ہو رہی ہے جس پر محکمہ داخلہ سندھ نے سمری تیار کی تھی اور سمری میں رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال توسیع کی سفارش کی گئی ہے ۔ رینجرز کے قیام میں توسیع سے متعلق سمری پر وزیرداخلہ سندھ نے دستخط نہیں کئے جس پر سمری کو وزیر داخلہ کے دستخط کے بغیر ہی محکمہ قانون کو بھجوا دیا گیا۔