اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے انسانی سمگلنگ ونگ نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پربچوں کی جعلی فٹبال ٹیم کی آڑ میں تین بچوں کو امریکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ٗ ان کے ساتھ تین بچے بھی حراست میں لے لئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق فٹبال ٹیم کے منیجر حامد اور کوچ رضوان نے پنجاب جونیئر فٹبال کے نام سے جعلی ٹیم بنائی اس میں تین نوعمر لڑکوں کو بارہ بارہ لاکھ روپے لے کر امریکہ لے جایا جارہا تھا۔ اس کا ایف اائی اے ٹیم کو علم ہوگیا جس نے ایئرپورٹ پر ان کو گرفتار کر لیا۔