ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

دیر بالا ٗ ڈوگ درہ کے قریب وین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیربالا(این این آئی)خیبر پختونخوا کے علاقے دیربالا یا اپردیر میں ڈوگ درہ کے قریب وین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے اطلاعات کے مطابق وین میں 7 افراد سوار تھے جو شیرین گال سے ڈوگ درہ جارہی تھی ٗوین دیر بالا میں ڈوگ درہ کے قریب پہنچی تو یہاں پہلے سے نصب ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔شیرین گال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گل فضل نے بتایا کہ بم دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں ساتوں افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس عہدیدار نے بتایا کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیاواقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مذکورہ حملے میں امن کمیٹی کے اراکین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ مذکورہ وین میں موجود نہیں تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیاگیا جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کاتعلق امن لشکر سے ہے ۔پولیس کے مطابق دھماکہ سے امن لشکر کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی واقعہ کے بعد پولیس اورفورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…