اسلام آباد (این این آئی) امیگریشن حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران 17 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا ٗ ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن نے کارروائی کے دوران نامکمل اور مشکوک دستاویزات پر سفار کرنے والے 17 مسافر آف لوڈ کئے ٗان مسافروں میں سوڈان جانے والے پانچ مسافر بھی شامل ہیں۔