اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی ہے، آج شام کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں بارش ہو گی۔کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں ایک سو تین ملی میٹر ہوئی جبکہ دالبندین اور نوکنڈی چوالیس ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین علاقے رہے۔