ملتان(آن لائن) پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی بھی شامل تفتیش کر لیا گیا جبکہ مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے گھبرانے والا نہیں جو حقیقت ہوگی بتادوں گا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ماڈل قندیل بلوچ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی سی پی او ملتان اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو بھی تفتیش میں شامل کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، قندیل بلوچ سے جتنے لوگ بھی رابطے میں تھے اہم شخصیا ت سمیت ان سب سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قندیل بلوچ کے قاتل بھائی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بیان میں بتایا کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کے بعد لوگوں کی باتوں سے تنگ اکر قندیل بلوچ کو قتل کیا، مفتی عبدالقوی ننے سی پی اوملتان اظہر اکرام کے بیان پردرعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پولیس نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جب پولیس رابطہ کرے گی تو سب کچھ سچ بیان کروں گا، مزید ان کا کہنا ہے کہ تفتیش سے گھبرانے والا نہیں، قندیل بلوچ کا قتل ان کے اہل خانہ کا ذاتی مسئلہ ہے اور قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، میرا قندیل بلوچ کے قتل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
قندیل بلو چ قتل کیس ، تفتیش کا دائر ہ کار وسیع ، اہم شخصیا ت مشکل میں
18
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں