سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کو باقی دنیا سے بے خبر رکھنے کے لیے پاکستانی ٹی وی چینلز کی نشریات دکھانے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے کیبل آپریٹرز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر پاکستانی چینلز کی نشریات دکھانا بند کردیں۔ حکم نامہ جاری کرنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اس بات سے بے خبر رکھنا ہے کہ عالمی برادری باالخصوص پاکستانی عوام کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ننگی جارحیت پر کیسا ردعمل دکھارہے ہیں۔واضح رہے قابض انتظامیہ نے علاقے میں پہلے ہی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے جبکہ گزشتہ روز سے تمام اخبارات کی اشاعت اور کیبل نیٹ ورکس پر بھی عائد کردی گئی ہے۔