اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر کو نااہل قرا دے دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق اسپیکر غلام صادق کو دو جگہ سے تنخواہ لینے پر نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں ن لیگ کے سردار خان نے غلام صادق کے خلاف رٹ دائر کی تھی جس پر جسٹس تبسم آفتاب اور جسٹس اظہر سلیم بابر پر مشتمل بنچ نے سماعت کی اور اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی غلام صادق کو نااہل قرار دے دیا۔رٹ میں سردار غلام صادق پر 31 ماہ تک ڈبل تنخواہ لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کر الزام تھا۔سپیکر غلام صادق کی نا اہلی کے بعد وہ عہدے پر برقرار نہیں رہے۔