منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

کا لا با غ ڈیم معاملہ۔۔۔! سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

datetime 18  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کر لیے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دئے کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت میں کہا کہ عدالت مجھے بغیر سنے فیصلہ کر رہی ہے اورمعاملے کو مفاد عامہ کی نظر سے جانچنے کی بجا ئے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا، مفاد عامہ کے معاملے میں عدالت پارلیمنٹ کو حکم دے سکتی ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم بنانے یا نہ بنانے سے آپ کا کون سا حق مجروح ہوتا ہے؟ جسٹس گلزار نے ریمارکس دئے کہ کالا باغ ڈیم کامعاملہ سیاسی بن چکا ہے ،تین صوبے ڈیم تعمیر کے حق میں نہیں،پارلیمنٹ کے کرنے والے فیصلوں پر عدالت کیسے حکم دے؟ عدالت نے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…