منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پا کستا ن میں فوج آئی تو ۔۔۔ہم یہ کا م کرینگے؟ بڑا اعلان ہو گیا

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں فوج ایسی کوشش کرے تو مٹھائیاں بانٹی جائیں گی۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع میر پور کی تحصیل چک سواری میں انتخابی جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی میں عوام جمہوریت بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے لوگوں نے جمہوریت کو بچایا، کیوں بچایا؟ کیونکہ ترکی کا جو صدر اردوغان تھا اس نے عوام کی خدمت کی تھی، ترکی کے سارے قرضے ختم کیےملکی دولت کو بڑھایا، عوام کے لیے خوشحالی لے کر آیا، تعلیم پر اس نے پانچ گنا زیادہ پیسہ خرچ کیا۔عمران خان نے کہا کہ اس کے برعکس اگر پاکستان میں فوج آ جائے تو لوگ مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔
’اگر پاکستان میں فوج آجائے تو کیا ہو گا، مٹھائیاں بانٹی جائیں گی، لوگ خوشیاں منائیں گے، جشن منائیں گے کیونکہ ایک وہ ہے جس نے اپنے ملک کی دولت بڑھائی، ایک یہاں وزیراعظم ہے جس نے اپنی ذاتی دولت بڑھائی، ملک کو لوٹا۔‘تحریک انصاف کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ وزیراعظم کی ڈکٹیٹر شپ سے خطرہ ہے۔ہماری جمہوریت کو فوج سے خطرہ نہیں ہے۔ہماری جمہوریت کو نواز شریف کی ڈکٹیٹر شپ اور بادشاہت سے خطرہ ہے۔ یہاں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کی جا رہی ہے جمہوریت کے نام پر اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کیونکہ ان کے پیسے سے حکمران بادشاہوں کی طرح رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں فوج آتی ہے لوگ جشن مناتے ہیں۔انھوں نے وزیراعظم پر الزام عائد کیا کہ وہ میڈیا کو خریدنے کی کوشش کرتے ہیں۔پاناما لیکس کے حوالےسے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اپنے بچوں کے بیرون ملک موجود اثاثوں کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…