جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ترکی میں پھنسے تمام 433 پاکستانیوں کے بارے بڑی خبر آگئی

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں پھنسے 433 پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے۔اسلام آباد ،لاہور اور کراچی پہنچ گئے۔وطن لوٹنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ ترکی میں افراتفری کا عالم تھا۔بعض مسافروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور انہوں نے ترکی میں مشکل وقت گزارا۔ترکی میں پھنسے تمام پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ ترکش ایئرلائن کی پرواز سے 165 پاکستانی اسلام آباد پہنچے۔
وطن واپسی پہنچنے پر شہری حکومت پر برس پڑے۔شہریوں کا کہناتھاکہ وطن واپسی کے لئے سفارتخانے سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا۔ ایئرپورٹ پر رات واش رومز میں گزارناپڑی۔ترکی میں محصور 200 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچے۔ شہریوں کا کہناتھا باغیوں کے حملے کے وقت صورتحال بہت خراب تھی۔ہر طرف سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آرہی تھیں۔ترکش ایئرلائنز کی پرواز سے 50سے زائد شہری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
مسافروں کا کہناتھاکہ پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے ایئرپورٹ پر سخت پریشانی کاسامناکرناپڑا۔مسافروں نے ترکی میں کشیدہ حالات سے نکلنے اور بحفاظت پاک سرزمین پر قدم رکھنے پر اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں کچھ افراد پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے نالاں بھی نظر آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…