منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

سنگا پور میں پاکستانی عارف صلاح الدین نے دھوم مچا دی،مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگا پور (آئی این پی) پاکستانی عارف صلاح الدین کا اعزاز‘ سنگا پور میں پاکستانی کھانوں نے دھوم مچا دی‘ 34 پاکستانی کھانوں نے سنگا پور میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے‘ سنگا پور میں کھانوں کے ہونے والے مقابلوں میں بھی عارف صلاح الدین نے نمایاں پوزیشن حاصل کی‘ سنگا پور کے مقا می اخباروں میں بھی پاکستان کے کھانوں کی بلے بلے‘ اخبارات کی جانب سے خصوصی رپورٹیں بھی شائع کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سنگا پور میں مقیم پاکستانی عارف صلاح الدین جو کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے ہوٹلنگ کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ ان کے کھانوں نے پورے سنگا پور میں دھوم مچا دی ۔ عارف صلاح الدین کے کھانے ہاکرز سسٹم کے ذریعے پورے سنگا پور میں پسند کئے جانے لگے۔ ان کے کھانوں کو سنگا پور کی عوام کی جانب سے ہائی ریٹنگ دی گئی جبکہ دوسری جانب سنگا پور میں کھانا بنانے کے ہونے والے مقابلوں میں عارف صلاح الدین کے کھانوں کو بھی پسند کیا جانے لگا۔ عارف صلاح الدین پاکستانی کھانوں کو جدید طریقے سے بنا کر سنگا پور میں پیش کرتے ہیں۔ مقامی اخبار کو دیئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کھانے بنانے میں اپنی دادی کے بتائے طریقوں پر عمل کرتے ہیں ۔ عارف صلاح الدین کے ہاتھ کی بنی ہوئی بریانی عوام بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ (ن غ/ ع ح)



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…