شام میں موجود شاہ سیلمان مقبرہ اور چیک پوسٹ ترکی کی سرزمین کا واحد حصہ ہے جو کہ اس کی سرزمین سے باہر واقع ہے۔ اس مقبرے میں سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کے دادا سیلمان شاہ اور دو سپاہیوں کی نعشیں دفن ہیں
شام میں موجود شاہ سیلمان مقبرہ اور چیک پوسٹ ترکی کی سرزمین کا واحد حصہ ہے جو کہ اس کی سرزمین سے باہر واقع ہے۔
اس مقبرے میں سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کے دادا سیلمان شاہ اور دو سپاہیوں کی نعشیں دفن ہیں۔
سیلمان شاہ مقبرہ 20 اکتوبر 1921 کو ترکی اور فرانس کی حکومتوں کے درمیان طے پانے والے انقرہ سمجھوتے کی روس سے ترکی کی سرزمین کے طور پر قبول کرلیا گیا تھا۔
اس مقبرے پر ترک دستوں کو متعین کرنے اور ترکی کے پرچم کو بھی لہرانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
اس مقبرے کے تحفظ کے لیے سن 1938 میں ترکی کی چیک پوسٹ بھی قائم کردی گئی تھی۔
ترکی اور شام کے درمیان سن 1956 میں طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے ترک دستے کو ہر ماہ تبدیلی کا حق دے دیا گیا۔