منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم ،چےئر مین واپڈا ڈٹ گئے،حقیقت کیا ہے سب سامنے لے آئے

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) چےئر مین واپڈا ظفر محمودنے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم صرف پانی ہی ذخیرہ کرنے والا ڈیم نہیں یہ پاکستان کی لائف لائن ثابت ہو سکتا ہے ‘کالا باغ ڈیم کے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں بہت سے ابہام ہیں‘ لوگ معصوم ذہن کے ہوتے ہیں ان کو بعض لوگوں نے اس ڈیم کے خلاف بنایا ہے جبکہ حقیقت میں یہ ڈیم پاکستان کی خوشحالی کا باعث بنے گا ‘ کالا باغ ڈیم جیسا ڈیم چین میں 22 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے ‘ ہمارے اس ڈیم سے 3 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کر سکتے ہیں ‘ وفاقی حکومت اس پراجیکٹ کو فنڈز دینے کے لیے تیار ہے مگر دوسرے صوبوں کو بھی ساتھ دینا ہوگا ‘ لوگوں کے ذہنوں سے تحفظات دور کرنے ہوں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران چےئر مین واپڈہ ظفر محمود نے کہا کہ ڈیم کبھی نقصان نہیں کرتا اس کا مقصد صرف پانی کو ذخیرہ کرنا ہوتا ہے بجلی بنانا ہوتا ہے ۔ کبھی پانی کی کمی کا سامنا ہو جائے تو اس پانی کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کے مخالفین کو قومی مفاد اور عوام کی جان و مال کو سامنے رکھتے ہوئے از سر نو ڈیم کی تعمیر کرنی ہوگی لوگوں کو بتانا ہوگا یہ ڈیم ان کے فائدے کیلئے ہے ملکی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے ۔ جن لوگوں نے اس ڈیم کو متنازعہ بنایا انہیں اپنی تصحیح کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آج تک واٹر ریکارڈ ہی نہیں یہ بد قسمتی ہے ملک میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی سمندر میں بہہ جاتا ہے جو المیہ ہے ۔ وفاقی حکومت اس پراجیکٹ کو فنڈز دینے کے لیے تیار ہے مگر دوسرے صوبوں کو بھی ساتھ دینا ہوگا ‘ لوگوں کے ذہنوں سے تحفظات دور کرنے ہوں گے



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…