اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

اپوزیشن کاآخری اور خطرناک ترین حربہ،حکومت کا چلنا مشکل، نئی تجویز نے ہلچل مچادی

datetime 18  جولائی  2016 |

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات ‘اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوشش تیزکر دیں جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سر برا ہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہو کر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے تیس اکتوبر تک حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی ‘ طیب اردوان اور نواز شریف میں زمین آسمان کا فرق ہے‘پاکستان میں فوج آئی تو لوگ ٹینکوں کے آگے نہیں لیٹے گے بلکہ لوگ مٹھائی لے کر نکلیں گے‘ اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو کو شریک کرکے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لاہور میں اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا یکم اگست سے تیس اکتوبر تک حکومت کے خلاف بھرپور تحریک کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ تحریک کے دوران اپوزیشن کو اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تجویز بھی دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کی خواہش ہے کہ کوئی آئے اور انہیں گھر بھیج دے لیکن ہم کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرتے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں سے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے جمہوریت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ اس ملک میں ٹرک نکلے تو چودھری نثار اور شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو کو شریک کرکے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ شیخ رشید احمد نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق اور لیاقت بلوچ سے ملاقا ت جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…