اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

عرصے بعد جاوید ہاشمی عمران خان پر برس پڑے،عمران خان کیسے سیاستدان ہیں؟ حیرت انگیز دعویٰ

datetime 17  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ فوج کو دعوت دینے سے فوج متنازع ہوگی ٗ جوکر ٹائپ سیاستدان کہتے ہیں فوج کے آنے سے مٹھائیاں بانٹی جائیں گی ٗ عمران خان میچور سیاست دان ہیں انہیں چھوٹی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ۔ عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان توقع کرتے ہیں کہ کوئی انہیں وزیر اعظم بنا دیگا انہوں نے کہاکہ میں عمران خان یہی سمجھاتا رہا ہوں کہ میچور سیاست دان بنیں انہوں نے کہاکہ فوج کو دعوت دینے سے فوج متنازع ہوگی اب عمران خان کو میچور سیاست دان بننا ہو گاجاوید ہاشمی نے کہاکہ جوکر ٹائپ سیاست دان کہتے ہیں کہ مٹھائیاں بٹیں گی انہوں نے کہاکہ عمران خان نواز شریف پر ضرور تنقید کریں ان کا احتساب ہونا چاہیے مگر عمران خان غیر سنجیدہ باتیں نہ کریں ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان فوج کی عزت کا خیال کریں انہوں نے کہاکہ عمران خان مایوس ہو چکے ،نوازشریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ سابق وزیر عامر لیاقت نے کہاکہ فوج کو اکسانے کے بیان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایسا کیا ظلم ہوگیاہے کہ لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے انہوں نے کہاکہ فوج ضرب عضب میں مصروف ہے وہ اپنا کام کررہی ہے فوج کو اپنا کام کر نے دیجیے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہاکہ سیاستدان اور کھلاڑی میں یہی فرق ہوتا ہے جو سامنے آیا ہے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو فروغ کی ضرورت ہے ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…