منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کو کیوں چھوڑاتھا؟مصطفی کمال نے ’’توبہ‘‘ کرلی

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے ڈر سے ایم کیو ایم کو چھوڑا تھا اور اللہ سے توبہ کی ہے ۔ہم کسی کو خوش کرنے کے لئے کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی تعمیر نو کے لئے نکلے ہیں ۔نوجوانوں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔یہ بات انہوں نے اتوار کوپاک سر زمین پارٹی کے 31 رکنی مرکزی یوتھ ونگ کے ناموں کے اعلان کے موقع پر کیا۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں بہت گناہ کئے ہیں۔الطاف حسین کے ساتھ 30 برس گزارے ہیں تو گناہ ہی کئے ہیں لیکن اب اپنے رب سے ڈر کر معافی مانگ لی ہے اورالطاف حسین کو چھوڑ دیا ہے اور گناہوں سے توبہ کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ایسے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کوصیحح راہ پر لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ادیب رضوی جیسے لوگوں کو گارڈ نہ رکھنے پڑیں اور لوگ گارڈ کے بغیر مساجد میں نماز ادا کریں۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے تین برس قبل جب پارٹی چھوڑی تھی تو کسی سے ڈر کر اور لڑ کر نہیں چھوڑی تھی ۔ہم تمام لوگ اہم عہدوں پر فائز تھے ہم نے صرف اللہ کے ڈر سے ایم کیو ایم کو چھوڑا تھا۔ہم جب ایم کیو ایم میں تھے تو دیکھ رہے تھے کہ نوجوانوں کو غلط راہ پر لے جایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں کوئی فلاحی کام نہیں ہو رہا تھا جب ایم کیو ایم چھوڑی تو ہمارے سامنے صرف اندھیرا تھا۔آج ہماری جماعت پورے ملک میں پھیل چکی ہے ۔جلد خیبر پختو نخواہ میں بھی کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ کام کسی کو خوش کرنے کے لئے شروع نہیں کیا ہے بلکہ ہم اس معاشرے کو درست کرنا چاہتے ہیں اب نوجوانوں کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں کو ان کا کام کرنے سے نہیں روک رہے ہیں وہ جرائم پیشہ عناصر کو کٹیرے میں لانا چاہتے ہیں اورلائیں ۔ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی وہ کام کر رہی ہے جو کوئی دوسری جماعت نہیں کرسکتی ہے ۔ہم نوجوانوں کے ذریعے ملک میں تعلیمی انقلاب لائیں گے۔اس موقع پر رضا ہارون نے کہا کہ ہماری جماعت میں لسانیت نہیں ہے ۔نوجوانوں کے ذریعے پاکستان کی تعمیر نو کرائیں گے ہم نوجوانوں سے تعلیمی اداروں میں سیاست نہیں کرائیں گے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…