ہفتہ‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2025 

افغانستان سے پاکستانی مہاجرین کی واپسی

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاراچنار (این این آئی)افغانستان کے صوبہ خوست سے 70 پاکستانی آئی ڈی پیز خاندان کرم ایجنسی کے راستے پاکستان واپس آگئے ، آئی ڈی پیز میں بچوں اور خواتین سمیت دو سو افراد شامل ہیں۔پولیٹیکل حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے آپریشن اور دھشت گردی کے واقعات کے باعث مختلف خاندان نقل مکانی کرکے افغانستان چلے گئے تھے اور افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے گربز میں پناہ لے لی تھی۔ سہولیات کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل کے باعث اور اپنے گھروں کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے انہوں نے دوبارہ پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور خرلاچی ، شہیدانو ڈنڈ بارڈر سے کرم ایجنسی کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے اور کرم ایجنسی سے بنوں روانہ ہوگئے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واپس آنے والے آئی ڈی پیز کا کہنا ہے تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنے ملک میں واپس آئے اور اپنے گھروں کو دوبارہ آباد کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…