لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے معاملے پر 20 جولائی کو لیڈرشپ کنونشن طلب کر لیا ۔کنونشن میں پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت ،اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اور سر گرم رہنما ؤں او رکارکنوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 21 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کیعام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔