جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

میں نے قندیل بلو چ کو شادی کی دعوت دی تھی ۔۔۔ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

datetime 17  جولائی  2016 |

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) مفتی عبد القوی نے کہاہے کہ انہوںنے قندیل بلوچ کو شادی کی دعوت دی تھی ۔ملتان میں میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے مفتی عبد القوی نے کہاکہ انہوںنے قندیل کو معاف کر دیا ہے اور اس کےلئے کبھی انہوں نے دل میں بغض نہیں رکھا انہوںنے کہاکہ قندیل بلوچ بنیادی طورپر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے ملنا چاہتی تھیں نے انہیں عمران خان سے ملاقات کر انے کا وعد ہ کیاتھا ۔
یاد رہے کہ مفتی عبد القوی کی انٹر نیٹ پر قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی نے عبد القوی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا تاہم انہوںنے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے انہیں اپنے عہدے سے نہیں ہٹایا انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ رویت ہلال کمیٹی نے صرف ان کی ممبر شپ معطل کی ہے مفتی قوی نے کہاکہ ان کے دل میں قندیل کےلئے ہمدردی ہے کیونکہ قندیل نے روزے رکھنے شروع کر دیئے تھے اور مذہبی تعلیم کی جانب رجحان ہوگیا تھا انہوںنے دعویٰ کیا کہ انہوںنے قندیل کو کچھ قرآنی آیاتیں بتائی تھیں اور انہیں اسلام کی تعلیم سے بھی آگاہ کیا تھا کیونکہ قندیل نے انہیں کچھ لوگوں کی حسد اور بری نظر رکھنے سے آگاہ کیا تھا عبد القوی نے کہا کہ مذہبی سکالر اچھے لوگ ہوتے ہیں اور لوگوں کو ان کی عزت کے ساتھ نہیں کھیلناچاہیے ۔
قندیل بلوچ کی تعریف کرتے ہوئے مولوی عبد القوی نے کہاکہ وہ غلطیوں کے باوجود پاکستانی خواتین کی اصل چہرے کی عکاسی کرتی تھیں انہوں نے قندیل بلوچ کو بہادر خاتون قرار دیا مولوی عبد القوی نے دعویٰ کیا کہ انہوںنے قندیل کو اپنے گناہوںپر معافی مانگنے پرراضی کیا تھا اورانہیں سیدھے راستے پر آنے کےلئے کہا تھا میں نے انہیں نئی زندگی کےلئے شادی کی تجویز پیش کی تھی ۔انہوںنے سول سوسائٹی اراکین سے ملتان میں قندیل کےلئے غائبانہ نماز جنازہ کی اپیل کی ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…