اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ بیٹی کو کہیں پر بھی نہیں جینے دیا جاتا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ”بیچاری قندیل بلوچ کا کیا قصور تھا؟وہ ایکٹریس اور ماڈل بننا چاہتی تھی، بگ باس میں آنا چاہتی تھی ، ہیروئن بننا چاہتی تھی۔ ہر لڑکی پائلٹ نہیں بن سکتی، ہر لڑکی سیاستدان نہیں بن سکتی، میں خدا پر یقین رکھتی ہوں جس نے ہر کسی کو الگ الگ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ہر شخص کا جینے کا طریقہ ہوتا الگ ہوتا ہے اور قندیل کا جینے کا طریقہ بھی الگ تھا۔“
پولیس نے قندیل بلوچ کے والد اور والدہ کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔متنازعہ ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کے والد نے بیا ن دیتے ہو ئے کہا کہ میر ے بیٹے نے قند یل کو غیر ت کے نا م پر قتل نہیں کیا بلکہ پیسو ں کے لا لچ میں آکر بہن کو قتل کیا ہے والد نے یہ دعوی پو لیس کو ایف آئی آر درج کر واتے ہو ئے کیا تھا کہ بیٹے نے پیسو ں کے لا لچ میں قتل کیا ہے ۔
قندیل بلوچ کے والد کے مطابق وہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ چھت پر سو رہے تھے کہ وسیم نے قندیل بلوچ کو قتل کر دیا اور نقدی اور موبائل کے ہمراہ فرار ہو گیا۔ قندیل کے والد عظیم نے کہا کہ میں جب سو کر اٹھا اور نیچے آیا تو اس وقت 10 بج چکے تھے۔ قندیل بلوچ کو جگایا گیا تو وہ نہ جاگی ۔ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ وہ مر چکی ہے۔ قندیل بلوچ چاند رات سے نواحی علاقہ مظفر گڑھ میں مقیم تھیں۔معروف ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
قندیل بلو چ کا قتل ۔۔۔ مشہوربھا رتی اداکارہ نے ایسی با ت کہہ دی کہ سب دیکھتے رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































