لندن: زندگی کے 37 سال ایک مرد کے طور پر گزارنے والے برطانوی شخص کو جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے جسم میں مکمل زنانہ تولیدی نظام موجود ہے تو اسے شدید دھچکا لگا لیکن اس انکشاف میں اس کیلئے خوشخبری بھی تھی۔ ڈوٹین والٹرز بزنس ڈویلپمنٹ منیجر ہیں اور وہ اپنی بیوی کیٹی مورس کے ساتھ ایک عرصہ سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ والٹرز کو کچھ عرصہ سے ہر ماہ پیشاب میں خون آنے کی شکایت تھی اور ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ وہ مثانے کے کینسر کا شکار ہو سکتا ہے۔ جب اس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں نہ صرف رحم موجود ہے بلکہ صحتمند بیضہ پیدا کرنے والی بیضہ دانیاں بھی موجود ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسے ہر ماہ خون آنے کی شکایت دراصل ایام کی وجہ سے تھی۔ یہ حیرت کی بات ہے کہ والٹرز بیرونی مردانہ اعضاء بھی رکھتے ہیں جبکہ اندرونی طور پر ایک مکمل عورت بھی ہیں۔ انہوں نے کافی غورو خوض کے بعد آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کا اندرونی زنانہ نظام ان کے جسم سے نکال دیا جائے گا اور وہ امید کر رہے ہیں کہ آپریشن کے بعد وہ ایک مکمل مرد بن جائیں گے۔ والٹرز یہ آپریشن کروانے والے دنیا کے پہلے شخص بن جائیں گے:لندن: زندگی کے 37 سال ایک مرد کے طور پر گزارنے والے برطانوی شخص کو جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے جسم میں مکمل زنانہ تولیدی نظام موجود ہے تو اسے شدید دھچکا لگا لیکن اس انکشاف میں اس کیلئے خوشخبری بھی تھی۔ ڈوٹین والٹرز بزنس ڈویلپمنٹ منیجر ہیں اور وہ اپنی بیوی کیٹی مورس کے ساتھ ایک عرصہ سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ والٹرز کو کچھ عرصہ سے ہر ماہ پیشاب میں خون آنے کی شکایت تھی اور ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ وہ مثانے کے کینسر کا شکار ہو سکتا ہے۔ جب اس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں نہ صرف رحم موجود ہے بلکہ صحتمند بیضہ پیدا کرنے والی بیضہ دانیاں بھی موجود ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسے ہر ماہ خون آنے کی شکایت دراصل ایام کی وجہ سے تھی۔ یہ حیرت کی بات ہے کہ والٹرز بیرونی مردانہ اعضاء بھی رکھتے ہیں جبکہ اندرونی طور پر ایک مکمل عورت بھی ہیں۔ انہوں نے کافی غورو خوض کے بعد آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کا اندرونی زنانہ نظام ان کے جسم سے نکال دیا جائے گا اور وہ امید کر رہے ہیں کہ آپریشن کے بعد وہ ایک مکمل مرد بن جائیں گے۔ والٹرز یہ آپریشن کروانے والے دنیا کے پہلے شخص بن جائیں گے۔ ۔