عام طور پر اسکول میں اگر کوئی بچہ سو جائے تو اسے سز ا دی جاتی ہے لیکن چین میں ایسا نہیں ہوتا۔ وہاں کے بیشتر پرائمری اسکولوں میں طلبہ کو قیلولہ کی اجازت ہوتی ہے۔ لنچ کے بعد30منٹ تک انہیں اسکول ہی میں سونے دیا جاتا ہے ۔ اس کے پیچھے دلیل یہ دی جاتی ہے کہ اس سے بچوں کو تھکان کا احساس نہیں ہوتا اور وہ زیادہ بہتر طریقے سے چیزوں کو سمجھ پاتے ہیں۔ ان اسکولوں میں جہاں زیادہ بہتر طریقے سے چیزوں کو سمجھ پاتے ہیں ۔ ان اسکولوں میں جہاں زیادہ جگہ نہیں ہوتی بچے ڈیسک ہی پر سو جاتے ہین۔ چین کی طرح تائیوان میں بھی بچوں کو اسکول میں سوے کی اجازت ہے۔ اگر کسی طالب علم کا گھر قریب ہو تو اسے گھر جانے کی اجازت مل جاتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں