منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ایا ن علی ایک معصو م سی بچی ہے کوئی دہشتگرد نہیں، پاکستان کی اہم شخصیت کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایان علی ایک معصوم بچی ہے کوئی دہشتگرد نہیں ہے ، چودھری نثار کو نہ تو بیرسٹر اویس شاہ کی فکر ہے نہ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کی ، وہ صرف ایان علی کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔ نواز شریف استعفیٰ دیں کیونکہ ہمیں لاغر ، کمزور اور بیمار وزیر اعظم کی ضرورت نہیں ہے۔ آف شور کمپنیوں کے بہانے شریف فیملی کو کالا دھن صاف نہیں کرنے دیں گے ۔جنرل راحیل شریف کے حق میں پوسٹر لگا کر اپوزیشن کو ڈرانے کی کوشش کی گئی ہے۔پوسٹر لگانے والے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہیں ۔ اگر تحریک چلائی اور پوسٹر والے آگئے تو کسی کو کچھ نہیں ملے گا ۔وہ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں سپر ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔درخواست کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایان علی کو وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملک سے باہر جانے سے روک رکھا ہے ۔
ایان علی ایک معصوم بچی ہے کوئی دہشتگرد نہیں ہے ۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کہا اور وفاقی وزیر داخلہ نے نام ای سی ایل میں شامل کر لیا ۔ چودھری نثار نہیں چاہتے کہ ایان علی بیرون ملک جائے ۔ چودھری نثار کو نہ تو اویس شاہ کی فکر ہے نہ امجد صابری کے قاتلوں کو پکڑنے کی ، وہ صرف ایان علی کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف استعفیٰ دیں کیونکہ ہمیں لاغر ، کمزور اور بیمار وزیر اعظم کی ضرورت نہیں ہے ۔ نواز شریف نے اپنے خلاف کئی کیسز تکنیکی بنیادوں پر دبا دیئے ہیں ، نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں میگا کرپشن کیس ہے لیکن وہ نہیں چل رہا ۔ انکا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے بہانے شریف فیملی کو کالا دھن صاف نہیں کرنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن حساس مقامات پر جنرل راحیل شریف کے حق میں پوسٹر لگے ہیں وہ وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر نہیں لگ سکتے ۔راحیل شریف کے حق میں پوسٹر لگاکر اپوزیشن کو ڈرانے کی کوشش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آستین کے سانپ ہیں ،وہ خود وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں ۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف خود کو بادشاہ سلامت سمجھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ احتساب سے بالاتر ہیں ،اس لیے میں نوازشریف کو بادشاہ سلامت کہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…