جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

چوتھی شادی کے خواہش مند شخص کے ساتھ عدالت کے باہر وہ گیا جس کا اس نے سوچا بھی نہ تھا

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عدالت کے باہر خواتین نے مل کر چوتھی شادی کے خواہشمند شخص کی دھنائی کردی اور اس دوران وہاں موجود ٹریفک وارڈنز تماشا دیکھتے رہے۔ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کی رہائشی خاتون شمیم نے اپنے سابق شوہر اصغر پر نان نفقے کے لیے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ کیس کی سماعت کے لیے عدالت پہنچا تو شمیم اور اس کے بہنوں نے عدالت کے باہر ہی اسے گھیر لیا۔ کچھ دیر زبانی تکرار کے بعد خواتین نے مل کر اصغر کی پٹائی شروع کردی۔ اس موقع پر ٹریفک وارڈنز بھی موجود تھے لیکن وہ معاملہ رفع دفع کرانے کے بجائے ساری صورت حال سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اصغر کی درگت بنتے دیکھ کر چند راہ گیر میدان میں آئے اور انہوں نے اصغر کو خواتین سے چھڑایا۔ جس پر شمیم نے کہا کہ وہ اصغر کی تیسری بیوی ہے لیکن اس نے چوتھی شادی کے لیے اسے طلاق دے دی ہے۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہے لیکن اصغر اپنے بچوں کا خرچ بھی نہیں دیتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…