جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کودعوت کے بینرلگانے والے بڑی مشکل میں پڑ گئے،ایسی جماعت مخالفت میں سامنے آگئی جس کاوہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) جماعت اسلامی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور مارشل لاء کی دعوت دینے والے بینر لگانے والے عناصر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا ہے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملک بھر میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور بعض عناصر کی جانب سے مارشل لا کیلئے فوج کو آنے کی دعوت پر مبنی بینرز و پینا فلیکس کے حوالے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے یہ بہت خطرناک رجحان ہے اور آرٹیکل 6 کی کھلی خلاف ورزی ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں ایسے عناصر گرفتار کریں اور عدالت میں مقدمات چلائے جائیں پاکستان اب کسی بھی نئی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ بدعنوان اور کرپٹ عناصر اب عوام کے شکنجے میں آنے والے ہیں عدالتی کمیشن اور مؤثر نظامِ احتساب سے بچنے کیلئے وہ ہر حربہ استعمال کررہے ہیں لیکن بچ نہیں سکیں گے فرار کے سارے راستے بند ہوچکے ہیں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کیلئے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ وہ عدالتی کمیشن میں جواب دیں اور عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کریںیا پھر سڑکوں اور چوراہوں پر عوامی احتساب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری ،عدالتی کمیشن اور ٹی او آر کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے میں اپوزیشن کا مؤقف ایک ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت آزادی کشمیر ،الحاق پاکستان بھارت سے نجات اورحق خود ارادیت کیلئے ایک نئی لہر پیدا کردی ہے اور کشمیر کے عوام اس حوالے سے متحد و یکسو ہیں نریندر مودی انسانی حقوق کو پامال کررہے ہیں قابض بھارتی افواج نے ظلم کی انتہا کررکھی ہے حکومت پاکستان بھارت سے توقعات کا ناجائز سلسلہ بند کرے۔سفارتی و عالمی سطح پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے زبردست سفارتی سرگرمیاں بحال کی جائیں انہوں نے اعلان کیا کہ 15 جولائی کو سعودی عرب میں اور خاص طور پر مسجد نبویﷺ میں دہشت گردی کے واقعات اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی آئین جمہوریت اور عدالت کو ڈی ٹریک کرنے کیخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک اور عید کے بعد لوڈشیڈنگ وبال جان بن گئی ہے عوام کو ناجائز اضافی بل بھیجے جاتے ہیں لیکن کوئی پرسان حال ہے نہ کوئی فریاد سننے والا ہے یہ سلسلہ بند کیا جائے اور عوام کو وعدوں کے لولی پاپ سے بہلانے کی بجائے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور ناجائز اضافی بلوں کے حوالے سے ذمہ دارعناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…