منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

وانی شہید کو پاکستانی پرچم میں دفنایاگیا،پاکستان بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرے،اگر ابھی ساتھ نہ دیا تو۔۔۔۔! اہم کشمیری رہنما نے سنگین انتباہ کردیا

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما آسیہ اندرانی نے کہاہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد 40نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید اور 2000زخمی ہوئے ٗپاکستان بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دے ۔ ایک انٹرویو میں حریت رہنما آسیہ اندرانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوزسز کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی شہید کے بعد 40 نوجوان اور بھی شہید ہو چکے ہیں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو ہزار لوگ زخمی ہوئے ہسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کی آنکھیں ضائع کر دی گئی ہیں ٗکئی بچوں کو آنکھوں سے محروم کر دیا گیا انہوں نے کہاکہ ہمارا جموں کشمیر اس وقت مقتل گاہ بن چکا ہے ایک ہی عید گاہ میں 40 جنازے پڑھائے گئے آسیہ اندرابی نے کہاکہ ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے تمام حریت رہنماؤں کے ٹیلیفون کاٹ دیئے گئے ہیں ٗ انٹر نیٹ سروس بند کر دی گئی ہے ٗمواصلاتی نظام معطل کر دیا گیا ہے آسیہ اندرانی نے کہاکہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ٗبھارت ہمارا دشمن ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان سے والہانہ محبت پر کشمیری سینے پر گولیاں کھا رہے ہیں اور ہماری ساری قیادت پابند سلاسل ہے ۔آسیہ اندرابی نے کہاکہ ہمارا یہ نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ ہم لگاتے رہے ہیں اور جانے دیتے رہیں گے ٗ اللہ تعالیٰ کی نصرت ہمارے ساتھ ہے حکومت پاکستان ہمارے ساتھ کھڑی ہو جائے اس موقع کو ہاتھ سے نہ گنوایا جائے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارا دشمن ہے، کشمیر پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ آسیہ اندرابی نے کہاکہ برہان وانی کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ٗبرہان وانی کے تابوت پر بھی پاکستانی پرچم لپیٹا گیابرہان وانی کو پاکستان کے پرچم میں دفنایا گیا۔ایک سوال پر انہوں نے اپیل کی کہ ہمارے فون کاٹ دیئے گئے ہیں پاکستان ہماری آواز بنے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری غریب نہیں ہیں بھارت کشمیریوں پر پل رہا ہے پاکستان سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہو جائے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہاہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی حقوق خلاف ورزی دیکھنی ہے تو مقبوضہ کشمیر میں آ کر دیکھیں انہوں نے کہاکہ شوپیاں میں بھارتی فورسز گھروں میں گھس کر خواتین سے زیادتی کررہی ہے ٗمقبوضہ کشمیر میں ماں کے سامنے بیٹوں پر بد ترین تشدد کیا جاتا ہے ٗ عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…