اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،حکومت نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 13  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے رفقاء سے مشاورت کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ کھانے کی میز پر ان معاملات پربات چیت نہیں کی جاسکتی ہے ٗ ابھی آرمی چیف کی مدت ملازمت کو ختم ہونے میں بہت وقت باقی ہے ٗ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی ٗدہشتگردی کے خلاف جنگ میں جدوجہد پر پوری قوم آرمی چیف کے ساتھ کھڑی ہے ٗہمیں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کر نی چاہیے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے رفقاء سے مشاورت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کے درمیان ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ٗیہ سارے ملکی معاملات ہیں، کھانے کی میز پر ان معاملات پر بات چیت نہیں کی جاسکتی۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بتایا کہ جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سربراہ ہیں ٗ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، پوری قوم آرمی چیف کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ان کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔پرویز رشید نے کہاکہ ابھی آرمی چیف کی مدت ملازمت کو ختم ہونے میں بہت وقت باقی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی۔جنرل راحیل شریف کی حمایت میں لگائے گئے بینرز کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان بینرز اور پوسٹرز کا آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں۔‎



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…