منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے قوم کو زبردست خوشخبری سنا دی ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پریوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف دالوں اور گھی ،آئل کے علاوہ مختلف برانڈز کی اشیاء4 کی قیمتیں نہ بڑھانیکا اعلان ، دال چنا ، دال مونگ،ماش دھلی ہوئی، دال مسور ، سفید چنا ،کالا چنا ، یوٹیلیٹی گھی، یوٹیلیٹی آئل وغیرہ مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں دستیاب ہونگے۔ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے پونے دو ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔ جو کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گلزار حسین شاہ اور ملازمین کی انتھک محنت اور کوششوں سے عوام تک کامیابی سے پہنچا دیا گیا۔جسکی وجہ سے سیل میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ کارپوریشن کی سیل میں اضافہ عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتاہے۔
اب رمضان کے بعد بھی وزیر اعظم کے خصوصی احکامات کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء4 خوردنوش کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کے اس فیصلے کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورزپر دال چنا فی کلو 120روپے، دال مونگ دھلی ہوئی فی کلو145روپے،ماش دھلی ہوئی260روپے فی کلو، دال مسور فی کلو 142روپے، سفید چنا فی کلو 115روپے،کالا چنا فی کلو 110روپے ، یوٹیلیٹی گھی فی کلو 112روپے جبکہ یوٹیلیٹی آئل 120روپے فی لیٹر میں دستیاب ہونگی۔ اسکے علاوہ مختلف برانڈز کے 150سے زائد اشیاء4 کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہیں۔ جسمیں وایٹل چائے، ہلال فوڈز کے مشروبات، قرشی انڈسٹریز کے مشروبات، سکس بی فوڈز کے مشروبات، مونڈلیزے پاکستان کے مشروبات، شنگریلا فوڈز اور کولگیٹ پامالیوکے پروڈکٹ شامل ہیں۔جس سے ملک کے غریب عوام کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کے فیصلہ کے مطابق یو ایس سی عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردنوش فراہم کرتی رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…